پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی
جنرل انکلوژرز 1500۔گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے
April 27, 2026 · اسپورٹس
پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 27 اپریل سے آن لائن ٹکٹ جبکہ 28 اپریل سے فزیکل ٹکٹس صبح 10 بجے سے مقرر کردہ کوریئر سینٹر سے دستیاب ہوں گے۔
جنرل انکلوژرز 1500 ، فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 2 ہزار ، پریمئم 4 ہزار، وی آئی پی 6 ہزار اور وی آئی پی فار اینڈ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔
وی وی آئی پی نیو پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار اور گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ فینز فائنل میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچیں۔