پشاور میں غیرقانونی اسلحہ نمائش میں ملوث4 ملزم گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، چارعدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے

               
April 27, 2026 · شہر گزشت

پشاور کے تھانہ شاہ پور کی پولیس نے پیر کو غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ نمائش میں ملوث4 ملزمان گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جمال شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ نمائش کرنے میں ملوث ملزمان نصیر ، اشفاق خان ، امیر حمزہ اور ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، چارعدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔