سری لنکا کرکٹ کے صدر نے استعفیٰ دیدیا
شمی سلوا کے ساتھ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی مستعفی ہو گئی۔
April 29, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
کولبو: سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے۔
اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ شمی سلوا کے ساتھ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی مستعفی ہو گئی۔
سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ شمی سلوا اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیر کھیل سنیل کمارا گاماگے کو آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شمی سلوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔