پاکستانی جہاز ’خیرپور‘ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خدشات کے باوجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب نیوی نے ایک اور پاکستانی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا ہے، جہاز نے یہ ایندھن کویت کی بندرگاہ سے لوڈ کیا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز ’خیر پور‘ ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کی جانب رواں دواں رہا، جبکہ بعد ازاں کپتان نے جہاز کا رخ کراچی پورٹ کی جانب موڑ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستانی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا، جسے پاکستا