وزیراعلیٰ سندھ کا ریڈ لائن۔ شاہراہ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

               
  May 3, 2026 · شہر گزشت

وزیراعلیٰ سندھ صبح سویرے ریڈ لائن منصوبے کے بعد شاہراہِ بھٹو پر جاری کاموں کا جائزہ لینے پہنچ گئے۔

ایک ہفتے میں وزیراعلیٰ سندھ کا ریڈ لائن پروجکیٹ کا یہ تیسرا دورہ تھا۔وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ بھٹو کا عظیم پورا برج سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہراہ بھٹو نیاز سومرو کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر شاہراہ بھٹو عید سے پہلے عوام کے لیئے کھولنا چاہتا ہوں ، میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرونگا اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔