ڈھاکہ ٹیسٹ ؛قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ، 8پوائنٹس کی کٹوتی
پاکستان ٹیم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں مقررہ وقت میں 8اوورز کم کروائے ، میچ ریفری
May 15, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
ڈھاکا:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائدکردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ کیا گیاجبکہ پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس میں 8پوائنٹس کی کٹوتی کرلی گئی،جرمانہ اور پوائنٹس کی کٹوتی آئی سی سی میچ ریفری جیف کروکی جانب سے کی گئی ۔
میچ ریفری کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ڈھاکہ ٹیسٹ میں مقررہ وقت میں 8اوورز کم کروائے۔