کراچی میں پولیس کی کارروائی۔ 6 رکنی گینگ گرفتار
ملزمان کے قبضے سے مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ 6 عدد موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
کراچی کے علاقے تھانہ گذری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹرز و اسٹریٹ کرمنلز کے ایک منظم گینگ کے 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں کی حدود سے درجنوں موٹر سائیکلز چوری کرنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمیر ولد محمد عتیق ، داؤد ولد عارف ، عبدالاحد ولد یامین ، عبدالسمیر ولد خان محمد اور ایان ولد اللہ داد کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے کراچی کے مختلف تھانہ جات سے چوری شدہ 6 عدد موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30 بور اور 4 عدد زندہ راؤنڈز بھی برآمد کرلیے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان نے دورانِ تفتیش حالیہ وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جن کے مقدمات تھانہ گذری اور تھانہ بوٹ بیسن میں پہلے سے درج ہیں۔