فیلڈ مارشل،ایئر اورنیول چیف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔
اپنے پیغام میں مسلح افواج نے پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور شہداء، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور قومی یکجہتی کی علامت ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
پیغام میں کہا گیا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ امن و استحکام کے قیام کیلئے قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔
اس موقع پر شہداء پاکستان کے اہل خانہ کو خصوصی خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا جن کی قربانیوں کو ملک کی مضبوط بنیاد قرار دیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے اختتام پر “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ بھی دہرایا۔