ایران سے مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس کو ہدایت نہیں دی، ٹرمپ

ایران کے پاس اب بھی میزائل موجود ہیں، تاہم ان کی تعداد پہلے کے مقابلے میں بہت کم رہ گئی ہے۔

October 29, 2026 · بام دنیا
ایران سے مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس کو ہدایت نہیں دی، ٹرمپ

ایران سے مذاکرات کے لیے جے ڈی وینس کو ہدایت نہیں دی، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو کوئی ہدایت نہیں دی۔

ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی قلت کے باعث ایران کو ڈرون تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بھی میزائل موجود ہیں، تاہم ان کی تعداد پہلے کے مقابلے میں بہت کم رہ گئی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کو طبی سامان کی ضرورت ہے اور بیمار افراد کی مدد کے لیے رسد پہنچائی جا رہی ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس کا نام تبدیل کرکے ’ٹرمپ اسٹریٹ‘ رکھ دینا چاہیے۔