وزیراعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم کا رابطہ، امن و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
گفتگو میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں میں ملائیشیا کے تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ پیش رفت دوست اور برادر ممالک کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے امن عمل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ اور لبنان کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
گفتگو میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔