وندَر میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم۔ 4 افراد جاں بحق
حادثے میں 3 افراد شدید زخمی، متاثرین کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے
May 29, 2026 · شہر گزشت
حب کے قریب وندر کے علاقے آدم کھنڈ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔