انتخابی سرگرمیاں تیز،نواز شریف بھی گلگت پہنچ گئے
خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن اور کاظم پیرزادہ بھی موجود ہیں۔
گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیاں تیز، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن اور کاظم پیرزادہ بھی موجود ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کافی عرصے بعد منظر عامُر پر آئے ہیں۔
الیکشن کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز… pic.twitter.com/STYLmI4MaQ— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) June 2, 2026
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران محمد نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔