بجلی 1.73روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیپرانے درخواست پر سماعت مکمل کرلی
June 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1 روپیہ 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
نیپرا کے مطابق اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی گئی جس میں سی پی پی اے کی جانب سے اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پیش کی گئی۔ سماعت کے دوران مختلف نکات کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں نیپرا نے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد ہی بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
ٹیگز: