وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا

بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی، طارق فضل چوہدری

June 2, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے بزنس ریکارڈر کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی بجٹ، جو پہلے 5 جون (جمعہ) کو پیش کیا جانا تھا، اب 10 جون (بدھ) کو پیش کیا جائے گا۔بجٹ پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اسی مناسبت سے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔