ترک وزیر خارجہ کا پاکستان سے تعلقات پر بھارت کو دوٹوک جواب

پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے برادرانہ اور قریبی تعلقات کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

June 4, 2026 · اہم خبریں
ترک وزیر خارجہ کا پاکستان سے تعلقات پر بھارت کو دوٹوک جواب

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے قریبی تعلقات پر بھارتی ردعمل کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

سنگاپور میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے لیکچر کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے برادرانہ اور قریبی تعلقات کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو اپنے خلاف دشمنی یا منفی اقدام کے طور پر نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات صرف ترکیہ تک محدود نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے روابط رکھتے ہیں، اس لیے کسی ملک کی سفارتی پالیسی کو بنیاد بنا کر ناراضگی کا اظہار مناسب نہیں۔

ماہرین کے مطابق ترک وزیر خارجہ کے اس بیان کو ایک واضح اور دوٹوک سفارتی مؤقف قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی تعلقات میں آزادانہ فیصلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔