نواز شریف نجی دورے پر جینیوا روانہ
نواز شریف اپنے قیام کے دوران جینیوا میں دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے
June 4, 2026 · اہم خبریں
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نجی دورے پر جینیوا روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے قیام کے دوران جینیوا میں دوستوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال بھی متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران وہ اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک نجی نوعیت کا دورہ ہے جس میں سیاسی سرگرمیوں کے بجائے ملاقاتوں اور طبی معائنے پر توجہ دی جائے گی۔