محسن نقوی کی بشکیک میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 4 سے 6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔
فوٹو سوشل میڈیا
بشکیک: وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ اجلاس کے لیے کرغستان میں ہیں، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی وہاں موجود ہیں۔
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک اور ملاقات pic.twitter.com/LTy1t7QkMT
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 4, 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کا اجلاس 4 سے 6 جون تک بشکیک میں جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے داخلہ کی سائیڈ لائن پر ملاقاتیں متوقع ہیں۔