آزادکشمیر میں آج رات ساڑھے 11 بجے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا حکم
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 12 جون تک بند رکھی جائیں گی۔
فائل فوٹو
مظفر آباد: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس آج رات ساڑھے 11 بجے سے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد ریاست میں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت آج رات ساڑھے 11 بجے سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 12 جون تک بند رکھی جائیں گی۔یہ سخت اقدامات جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کو ریاست بھر میں دی جانے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مکمل پہیہ جام جام کی کال کے پیشِ نظر اٹھائے جا رہے ہیں۔