وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے ، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر داخلہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

June 6, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ ہوگئے، ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ تہران میں ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔