لبنانی آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان روانہ

یہ دورہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، لبنانی فوج

June 6, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بیروت: برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ لبنانی آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان  روانہ ہوگئے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع کے تناظر میں، سفارتی اور ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے اثرات لبنان تک بھی پہنچے ہیں۔

لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، تاہم اس کا مقصد یا دورانیے سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔