محسن نقوی کی ایرانی حکام سے ملاقات،امریکا ایران مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال
ملاقاتوں کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، سفارتی روابط اور جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی تازہ صورتحال، سفارتی روابط اور جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں مختلف علاقائی امور، ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالثی کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی، جہاں خطے میں امن و استحکام، جنگ بندی کی کوششوں اور مذاکراتی عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔
Pakistan’s Interior Minister Mohsin Naqvi met with FM @araghchi to discuss issues of mutual interest and further strengthen cooperation between the two neighboring countries.#Iran #Pakistan pic.twitter.com/xVEBbNudaN
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 7, 2026
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کے لیے پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفارتی رابطوں اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے موجودہ بحران کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون اور مثبت روابط کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔