گلگت بلتستان:پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا آغاز

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا

June 7, 2026 · اہم خبریں

گلگت بلتستان: انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ الیکشن حکام کے مطابق بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر عملہ نتائج مرتب کرنے میں مصروف ہے۔

انتخابی حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود تمام ووٹرز کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد باقاعدہ طور پر گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، جس دوران مختلف حلقوں میں ووٹرز نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج جلد سامنے آنے کا امکان ہے جبکہ حتمی نتائج مکمل گنتی کے بعد جاری کیے جائیں گے۔