پنجاب اسمبلی کا جدت کی طرف بڑا قدم، ‘ای اسمبلی’ کے طور پر کارروائی شروع

کاغذ کا استعمال ختم، 'ای اسمبلی' کے جدید نظام سے کروڑوں روپے اور وقت کی بچت ہوگی: اسپیکر

June 8, 2026 · اہم خبریں, قومی

لاہور: پنجاب اسمبلی نے جدت میں ایک قدم آگے بڑھانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ای اسمبلی کی طور پر پروسیڈنگ شروع کردی ہے ۔

ای اسمبلی کے پہلے روز اسپیکر نے ایوان کو اگاہ کیا کہ ابتدائی طور پر تکنیکی مشکلات سامنے اسکتی ہیں جنہیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسمبلی اس ئی ٹی سیکشن کا عملہ معاونت کرے گا ۔

اجلاس سے پہلے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئہ ٹی کی جانب مرحلہ وار سفر جاری رکھتے ہوئے اسمبلی کو کل طور پر پیپر لیس کردیا جائے گا اور اسی دوران ناگزیر حالات میں کاغذ کا استعمال بھی جاری رہے گا اور پھر اسے بھی مرحلہ وار مکمل طور پر ختم کردیا جائےگا۔

ایوان میں اراکیں اور اسمبلی کے افسروں کے ساتھ ساتھ محدود تعداد میں پریس گیلری میں صحافیوں کو بھی چار ٹی۔ فراہم کئے گئے ہیں ۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ ای اسمبلی کے مکمل طور پر جدید نظام اپنانے سے کروڑوں روپے اور وقت کی بچت ہوگی اور اس سے نظام میں بھی شفافیت ائے گی۔