شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو ٹیسٹ کپتان بنانے پر غور
پی سی بی اجلاس میں قیادت اور اہم تقرریوں پر فیصلے متوقع
فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے اور شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم اجلاس جمعہ اور ہفتہ کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں اور شان مسعود کی جگہ سلمان آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی اجلاس میں کرکٹ معاملات سے متعلق اہم تقرریوں پر بھی غور ہوگا۔ محمد حفیظ اور یونس خان کی ممکنہ تقرریوں سمیت دیگر اہم فیصلے بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔