گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے 5 حلقوں کے نتائج روک دیے

ان حلقوں کے کچھ پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ 15 جون کو ہو گی ، الیکش کمیشن

June 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گلگت: گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے 5 حلقوں کے نتائج روک دیے، ان حلقوں کے کچھ پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ 15 جون کو ہو گی

تفصیلات کے مطابق  گلگت بلتستان کے جن حلقوں کے نتائج روکے گئے ہیں ان میں جی بی اے 8اسکردو۔ جی بی اے 13 استور۔ جی بی اے 15 دیامر شامل ۔ جی بی اے 16 چلاس اور جی بی اے 17 داریل شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنرراجا شہبازخان کا کہنا ہے پانچ حلقوں کے کچھ  پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ ووٹنگ پندرہ جون کوہوگی،  مجموعی طور پر پرامن اور مثالی انتخابات ہوئے  ۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جتن شروع کیر دیے ہیں جبکہ  پی پی رہنماؤں نے ن لیگ کواقتدارمیں شامل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا  اور کہا کہ  ہمارے نمبرز پورے ہیں ،  آزاد ارکان کوساتھ شامل کریں ۔

وزیراعلیٰ اور گورنر پیپلزپارٹی کے ہونے چاہئیں تاہم حتمی فیصلہ بلاول بھٹو کریں گے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا پیپلزپارٹی حکومت بنائے تو ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے ،  کوئی حکومت پانچ سال میں گلگت بلتستان کی تقدیرنہیں بدل سکتی ،  بیس سال کاروڈمیپ بنایاجائے۔