دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی
ایران امریکا کشیدگی اور خطے کے دیگر اہم معاملات میں پاکستان کے فعال کردار نے اسے ایک اہم ثالثی قوت کے طور پر ابھارا ہے۔
دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی
ایران امریکا کشیدگی اور خطے کے دیگر اہم معاملات میں پاکستان کے فعال کردار نے اسے ایک اہم ثالثی قوت کے طور پر ابھارا ہے۔ -سول اور عسکری قیادت کی مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی حیثیت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران امریکا کشیدگی اور خطے کے دیگر اہم معاملات میں پاکستان کے فعال کردار نے اسے ایک اہم ثالثی قوت کے طور پر ابھارا ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں بھی بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی جریدے فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق چند سال قبل تک ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں پاکستان کا کردار محدود تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ برسوں میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے عالمی سطح پر رابطوں اور مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی سفارتی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران، امریکا، چین اور دیگر علاقائی طاقتوں کے درمیان رابطہ کاری کے ذریعے اپنی جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تسلسل اور مربوط حکمت عملی کے باعث اس کے عالمی کردار میں بہتری آئی ہے اور اسے خطے میں ایک اہم سفارتی کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔