سندھ میں شدید گرمی کی لہر،کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور نمی والا رہے گا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
June 11, 2026 · ماحولیاتی تغیر
سندھ کے مختلف اضلاع میں 12 جون تک درمیانی سے شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور نمی والا رہے گا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں تقریباً 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔