سپریم کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع بحال کردیا

مقدمہ 2017 سے زیرِ سماعت ہے، جبکہ مختلف مواقع پر فریقین کی جانب سے التوا اور اعتراضات کی بنیاد پر سماعت متاثر ہوتی رہی۔

June 11, 2026 · اہم خبریں
سپریم کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع بحال کردیا

سپریم کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع بحال کردیا

سپریم کورٹ نے عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان ہتک عزت کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اور حقِ دفاع ختم کیے جانے کے خلاف نظرثانی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مقدمے میں تاخیر اور مختلف مراحل پر التوا کی درخواستیں دی جاتی رہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مؤثر جواب جمع نہ ہونے پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ 2017 سے زیرِ سماعت ہے، جبکہ مختلف مواقع پر فریقین کی جانب سے التوا اور اعتراضات کی بنیاد پر سماعت متاثر ہوتی رہی۔

بعد ازاں عدالت نے ابتدائی طور پر ختم کیا گیا حقِ دفاع بحال کرتے ہوئے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ شہباز شریف کے وکیل کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔