آنکھوں کا چیک اپ، عمران خان اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ ہوگا۔ ذرائع

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو طبی معائنہ کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال لے جایا گیا، پمز ہسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ فالواپ چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔