امریکا اور ایران میں ابتدائی مفاہمت کا دعویٰ،60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق

ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اس کے عملی اقدامات سے مشروط ہوگی۔

June 12, 2026 · اہم خبریں

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی سطح پر ایک اہم مفاہمت طے پا گئی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ “ایگزیوس” کے مطابق ممکنہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے اور 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اس کے عملی اقدامات سے مشروط ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

تاہم اس پیشرفت کی باضابطہ طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔