اپنا گھر اسکیم میں بڑی پیشرفت،وزیراعظم نے مزید سہولتیں دینے کی ہدایت

حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے گھر کے خواب کی تکمیل میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔

June 12, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” میں شہریوں کے لیے مزید سہولتیں فراہم کرنے اور قرضوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسکیم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ہزاروں شہری اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنے گھر کے خواب کی تکمیل میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں اور بینکوں کو ہدایت کی کہ مستحق درخواستوں کی فوری اور شفاف منظوری یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف مل سکے۔
اجلاس میں ریلویز کے شعبے میں اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔