پی آئی اے نجکاری کی راہ ہموار، صدر نے اہم بل کی منظوری دے دی

یہ بل سینیٹ سے 10 جون 2026 جبکہ قومی اسمبلی سے 11 جون 2026 کو منظور کیا گیا تھا۔

June 12, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق بل کی منظوری کے بعد پی آئی اے کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار تمام قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بل سینیٹ سے 10 جون 2026 جبکہ قومی اسمبلی سے 11 جون 2026 کو منظور کیا گیا تھا۔

بل کی منظوری کے بعد اب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور متعلقہ قانونی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔