قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس شروع ہو گیا،بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شریک

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: بجٹ 27-2026 پیش کرنے کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔بلاول بھٹو بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی منظوری دے دی ہے۔