وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا، نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج

اپوزیشن ارکان نےبجٹ دستاویزات پھاڑکروزیرخزانہ پراچھال دیں۔نعرے بازی

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیرِ خزانہ نے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تقریر کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم اجلاس کا آغاز ہوتے ہی ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید شور شرابا اور نعرے بازی کی جا رہی ہے،اسپیکرڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اجلاس کے دوران  اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ اپوزیشن ارکان نےبجٹ دستاویزات پھاڑکروزیرخزانہ پراچھال دیں۔ سارجنٹ ایٹ آرمزنےحکومت،اپوزیشن کےدرمیان حفاظتی دیواربنادی۔

بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی نے نشستوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور انہوں نے پلے کارڈز لہراتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان شدید جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وزیرِ خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور اس قدر زیادہ ہے کہ ان کی آواز دبی جا رہی ہے، تاہم انہوں نے ہنگامے کے باوجود اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی ہوئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو بارہا نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی، لیکن اپوزیشن کا احتجاج اور بائیکاٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایوان میں سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔