فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز، ڈیجیٹل برآمدات کیلیے رعایت

آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاتیہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی تھی ، بجٹ دستاویزات

June 12, 2026 · اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: فاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور آئی ٹی خدمات، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں حکومت نے آئی ٹی، آئی ٹی سے متعلقہ خدمات کا شعبہ اور فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو اثاثہ قرار دیا ہے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئی ٹی کی برآمدات کی آمدنی پر صفر اعشاتیہ دو پانچ (0.25) فیصد ایف ٹی آر کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ہے تاہم وزیراعظم نے اس رعایتی نظام کو مزید تین سال 30 جون 2029 تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔