غیر رجسٹرڈ افراد سے ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز

 ایف بی آر کے نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کے تحت نیشنل فیس لیس سینٹر بنانے جا رہے ہیں،وزیر خزانہ

June 12, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: بجٹ 27-2026ء میں غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دوران تقریر کہا کہ کوئی کمپنی کسی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے سامان خریدے تو ادائیگی کے وقت سپلائر سے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

بجٹ تقریر میں مزید کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ افراد سے خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانےکی تجویز ہے، اب افراد اور اے او پیز بھی غیر رجسٹرڈ سپلائر سے خریدیں گے تو ودہولڈنگ ٹیکس وصول ہوگا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر کے نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل کے تحت نیشنل فیس لیس سینٹر بنانے جا رہے ہیں، مرکز میں موجود فیس لیس ونگ کے پاس آڈٹ، اسیسمنٹ، کوالٹی کنٹرول ہوں گے۔