بجٹ میں پیٹرولیم لیوی پر بڑے اضافے کی تجویز
کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے, وزیر خزانہ
June 12, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کے ہدف میں بڑا اضافہ تجویز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا ہدف 3 ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی کا ہدف 15 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔