یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد

بیرون ملک سے رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی مالیاتی ادارے ٹیکس کاٹ لیں گے

June 12, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا انفلونسرز اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کی آمدن پر باقاعدہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فنانس بل 2026 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس میں ایک نئی دفعہ ‘154B’ شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے پیسے کمانے والے افراد ٹیکس کے دائرے میں آ جائیں گے۔

سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی تمام آمدن پر 5 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

تمام ملکی بینک اور غیر ملکی مالیاتی ادارے  اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ انفلونسرز کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے یا موصول ہونے کے وقت براہِ راست یہ ٹیکس کاٹ لیں۔

یہ قانون بینکنگ چینلز، آن لائن پیمنٹ سروس پرووائیڈرز اور ڈیجیٹل مالیاتی
ایسے مقامی افراد جو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہیں، ان کی آمدن سے ہونے والی یہ 5 فیصد کٹوتی ‘کم از کم ٹیکس’ تصور کی جائے گی۔

وہ افراد جن کا پاکستان میں مستقل قیام نہیں ہے، ان کے لیے اس ٹیکس کٹوتی کو ‘حتمی ٹیکس’ کا درجہ حاصل ہوگا۔