امریکی فوج کا آبنائے ہرمزمیں ایرانی حملہ آور ڈرونز مار گرانے کادعویٰ
آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بلا رکاوٹ جاری ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بھیجے گئے حملہ آور ڈرونز مار گرائے ہیں۔
سینٹکام کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں کئی یک طرفہ حملہ آور ڈرونز لانچ کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی افواج نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ان تمام ڈرونز کو مار گرایا ہے، اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بلا رکاوٹ جاری ہے۔
اس سے قبل اس معاملے سے واقف ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کی طرف جانے والے کئی ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرون تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ تھے۔