جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا حزب اللہ دعویٰ
ڈرون حملے میں مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، اسرائیلی ردعمل سامنے نہیں آیا
June 13, 2026 · بام دنیا
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم کے مطابق اس کے اہلکاروں نے یحمر الشقيف کے جنوب مشرقی مضافات میں ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صور کے علاقے نقرہ میں واقع ایک ہوٹل میں موجود اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، تاہم واقعے پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔