اسرائیل نے جنوبی لبنان کے تین دیہاتوں سے انخلا کا حکم جاری کر دیا
جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم
June 13, 2026 · بام دنیا
جنوبی مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے پرانے شہر میں 14 فروری 2026 کو چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے سیکیورٹی اقدامات کیے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے تین دیہات کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ لبنانی سرکاری میڈیا نے ملک کے جنوبی حصوں میں مختلف علاقوں پر حملوں کی خبر دی ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے بھی شہر نبطیہ کے قریب شدید دھماکوں اور توپ خانے کی گولہ باری کی بھی اطلاع دی ہے۔
اس سے قبل حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے سرحدی قصبے مجدل زون کی جانب پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم ہوا ہے۔