ایران میں مبینہ غداری کے الزام میں 100 افراد کے اثاثے ضبط
ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
June 13, 2026 · بام دنیا
تہران: ایرانی حکام نے صوبہ اصفہان میں مبینہ طور پر دشمن کا ساتھ دینے اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث 100 افراد کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے ایسے 100 افراد کی نشاندہی کی ہے جن پر “دشمن کے حق میں سرگرمیاں انجام دینے” اور “غداری” کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصفہان کے چیف جسٹس نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد مختلف طریقوں سے ایران کے دشمنوں کی مبینہ کارروائیوں کی حمایت اور معاونت کرتے رہے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔