بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ جل مرا
اے این 32 طیارے میں لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی
فائل فوٹو
بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس سے بھارتی فضائیہ کے مسلسل حادثات پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسام کے ضلع جوروہاٹ میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ اے این 32 حادثے کا شکار ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے بھی اے این 32 طیارے کے حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جنگی طیاروں کے مسلسل حادثات نے بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔