وزیر خزانہ کا سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ
حکومت کی سمت واضح، سپر ٹیکس ختم کرنے کی کوششیں جاری
ہم ہر سال سپر ٹیکس کے خاتمے کی مزید کوشش کرتے رہیں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب/ فائل فوٹو
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی سمت واضح ہے اور ہر سال اس ٹیکس کے خاتمے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری سمت بڑی واضح ہے، سپر ٹیکس کو ختم کرنا ہے، اور حکومت ہر سال سپر ٹیکس کے خاتمے کے لیے مزید کوششیں کرتی رہے گی۔
اجلاس کے دوران رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے تجویز پیش کی کہ سپر ٹیکس میں استثنا کی حد 50 کروڑ روپے کے بجائے ایک ارب روپے کر دی جائے۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ استثنا کی حد ایک ارب روپے کرنے کے لیے 250 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوں گے۔