بھائی غربت سے نکلے تو شادی شدہ بہن کو بھی گھر بنا کر دے دیا، انوکھی کہانی

لدھیانہ کی ایک فیملی نے بیٹیاں پرایادھن کا تصورجھٹک دیا

June 15, 2026 · کائنات کے رنگ

فائل فوٹو

بہنیں اور بیٹیاں پرایادھن ہوتی ہیں،نسلوں سے چلے آرہے اس تصورکو ایک بھارتی سکھ فیملی نے غلط ثابت کردیا۔لدھیانہ،منگل سنگھ محلے کے ایک سکھ خاندان نے اس پرانی کہاوت کو رد کرکے اپنی شادی شدہ بہن کو اپنادھن بناکردکھادیا۔

دیو دیوگن اوراس کی بیوی امر نے 5 سال تک بچت کرکے پلاٹ خریدا اور 50 لاکھ روپے کا گھربنوایا۔یہ سب کچھ انہوں نے خاموشی سے کیا ،کسی کو ہواتک نہیں لگنے دی۔
ایک تقریب کے لیے جب یہ فیملی اکٹھی ہوئی تو دیو گن خاندان کی بہن من پریت کور بردی کووہ نیاگھر تحفے میں دیا۔گھرکے باہرایک پلیٹ پر لگا کاغذ ہٹایا گیا تو نیچے من پریت اور اس کے شوہر کے نام لکھے نظر آئے۔

اس غیر متوقع اور جذباتی تحفے پر من پریت روتی ہوئی بے حال ہوکرگرپڑی ۔لیکن اصل کہانی صرف اتنی نہیں ۔

2007 میں اس خاندان کا سربراہ دنیاسے چلاگیا تھا۔اس کے بعد بھائی کو گھرسے باہر ایک سخت زندگی کی جنگ لڑنی پڑی۔غربت کے کئی سال اس طرح گذرے ۔ اس دوران گھرکے اندرمن پریت خاموشی سے غمگین ماں کی دیکھ بھال کرتی رہی اور کبھی کوئی شکایت نہیں کی، کچھ مانگانہیں۔

پھروقت کا پہیہ گھوما۔ دیو کوامر ملا ۔فیملی ویلیوز، مزاح اور حقیقی زندگی کی کہانیوں کو ملا کر انہوں نے اپنے یوٹیوب چینلز شروع کیے اور “بوہے باریاں” جیسی ویب سیریز اور روزانہ کے ولاگز کے ذریعے بہت کامیابی حاصل کی۔

دیو کی بیوی مندو امر کو اپنا بیٹا اور منپریت کو اپنی بہن سمجھتی ہے۔ دولت نے انہیں الگ نہیں کیا، بلکہ اور زیادہ جوڑ دیا۔ انہوں نے اپنی پوری فیملی کو اس کامیابی میں شامل کیا۔