نشانہ بنا کر سیکیورٹی فورسز پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کی فائرنگ۔وڈیو ثبوت موجود
ایک گرفتار بلوائی کے موبائل فون سے برآمد ہوئی
آزاد کشمیر میں پچھلے کئی روز سے مظلومیت کا ڈرامہ رچا کر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔
ایک گرفتار بلوائی کے موبائل فون سے برآمد ہونے والی وڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نام نہاد حقوق کا پرچار کرنے والا یہ شخص سیدھی ایس ایم جی تانے قانون نافذ کرنے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے یہ عوامی حقوق کے نام پر ان کی نام نہاد جدوجہد کی اصلیت اور ان کا اصل چہرہ ہے۔ یہ منظر ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے جو اب بھی یہ سمجھتے ہیں کے یہ احتجاج پر امن ہے یا ان کو انتشاری اور تشدد پسند کہنا جائز نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فتنہ دراصل نفرت، تشدد اور انتشار کے اس مکروہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کا واحد حل ان کی مکمل سرکوبی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ یہ مسلح جتھے روز اول سے ایسے تشدد پسندانہ اقدامات کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ایسے واقعات ان کو کالعدم قرار دینے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کرتے ہیں۔