صدر مسعود پزشکیان منگل کو پاکستان جائیں گے: ایرانی میڈیا

دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

June 22, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو پاکستان جائیں گے۔

ارنا کے مطابق دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے۔

ایرانی صدر کے ترجمان حبیب عباسی کے مطابق یہ دورہ ممکنہ طور پر ایک روز پر مشتمل ہو گا۔ اس دورے کی دعوت وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ٹیلیفونک گفتگو میں دی تھی۔

ایرانی صدر نے اس سے قبل اگست 2025 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔