وزارتِ خارجہ کی ٹیم سوئٹزرلینڈ میں موجود رہے گی: اسحاق ڈار
اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کی طرف سے دکھائے جانے والے تعمیری جذبے کی بھی تعریف کرتا ہوں۔وزیرِ خارجہ
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کے لیے پاکستانی وزارتِ خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ میں موجود رہے گی۔
ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے مقصد کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کی طرف سے دکھائے جانے والے تعمیری جذبے کی بھی تعریف کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کرنے پر میں قطر کی ریاست کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔