پنجاب اسمبلی نے قومی اسمبلی میں پنجابی زبان پر اٹھایا گیا اعتراض مسترد کر دیا
نوشین افتخار کا پنجابی بولنے پر اعتراض: پنجاب اسمبلی میں شدید غصہ، خود مسلم لیگ (ن) میں بھی ناپسندیدگی کا اظہار
فوٹو سوشل میڈیا
لاہور: قومی اسمبلی میں پنجابی بولنے پر اٹھائے جانے والے اعتراض کو پنجاب اسمبلی نے رد کردیا ہے اور اسے پنجاب اور پنجابی کے اصتحقاق کے منافی قراردیدیا ہے ۔
قومی اسمبلی مین پنجاب پر اعتراض سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار نے کیا تھا جس پر پنجاب اسمبلی مین شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ، اسپیکر کا کہنا ہے کہ اس سے ہم سب کا استحقاق مجروح ہوا ہے ، اس پر اراکین خود بات کریں ۔ یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب پنجاب اسمبلی میں ہپنجابی رہن سہن کی نمائندگی کے لئے اپنے والے رشید بھٹی کی طرح رویت برقرار رکھتے ہوئے احمر بھٹی حسبِ معمول پنجابی مین بات کررہے تھے ۔
احمر بھٹی ے کہا کہ پنجاب اسمبلی مین اراکین کو پنجابی سمیت کسی بھی زبان میں بات کرنے کی اجات ہے اور مقامی و مادری زبانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور خاص طور پر پنجابی کے فروغ کیلئے اقداات تجویز کیے جاتے ہیں ، پنجاب ہی سے تعلق رکھنے والی سرکاری رکن اسمبلی کے پنجاب پر اعتراض کو ان کی اپنی جماعت میں بھی سخت ناپسند کیا جارہا ہے ۔