ایران کے صدر آج اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے،ایرانی سفارت خانہ
دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ایرانی سفارت خانے اسلام آباد کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
At the invitation of H.E. Muhammad Shehbaz Sharif, Honorable Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan, H.E. Dr. Masoud Pezeshkian, Honorable President of the Islamic Republic of Iran visits the brotherly county of Pakistan at the head of a high ranking delegation today. pic.twitter.com/uy6prkNsFS
— Embassy of IR Iran Pakistan (@IraninIslamabad) June 23, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادت خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ باہمی تعاون کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے لیے مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ہے اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔